✕
دنیا

ٹیکساس میں بڑا سیاسی اپ سیٹ، ڈیموکریٹ امیدوار جینا ہینوجوسا نے ری پبلکن گورنر گریگ ایبٹ کو شکست دے دی

  • ہینوجوسا ریاست ٹیکساس کی قیادت کے لیے منتخب ہونے والی پہلی ہسپانوی نژاد شخصیت بن کر تاریخ رقم کر گئیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ ریاستی رکن اسمبلی جینا ہینوجوسا نے ٹیکساس کے تین بار منتخب ہونے والے ری پبلکن گورنر گریگ ایبٹ کو حیران کن شکست دے دی، جس کے نتیجے میں گورنر کے عہدے پر ری پبلکن پارٹی کی تین دہائیوں سے جاری حکمرانی ختم ہوگئی۔

جینا ہینوجوسا ٹیکساس کی قیادت کے لیے منتخب ہونے والی پہلی ہسپانوی نژاد شخصیت بن کر تاریخ رقم کر گئی ہیں۔ ریاست میں 1994 کے بعد سے کوئی ڈیموکریٹ امیدوار ریاستی سطح پر انتخاب نہیں جیت سکا تھا، جو ملک میں کسی بھی ریاست کے لیے طویل ترین سیاسی وقفہ ہے۔

یہ نتیجہ ڈیموکریٹس کے لیے ایک اور بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے جنوبی کیرولائنا اور کنساس جیسی روایتی طور پر ری پبلکن ریاستوں میں کامیابی حاصل کرکے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی پیش گوئیوں کو تقویت دی۔

ہینوجوسا کی انتخابی حکمت عملی میں لاطینی ووٹرز کو یہ باور کرانا شامل تھا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات اور سرکاری اسکولوں کے مسائل ثقافتی تنازعات سے زیادہ اہم ہیں۔

جولائی میں آسٹن میں رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ لاطینی باشندے بھی دیگر امریکیوں کی طرح معاشی دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔