کراچی پورٹ نے ایک روز میں ایک لاکھ 18 ہزار 104 ٹن کارگو ہینڈل کیا
- مجموعی مال برداری میں 74 ہزار 474 ٹن درآمدی، 43 ہزار 630 ٹن برآمدی سامان شامل تھا
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے 30 اکتوبر کو ایک لاکھ 18 ہزار 104 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔
کے پی ٹی کے مطابق مجموعی مال برداری میں 74 ہزار 474 ٹن درآمدی اور 43 ہزار 630 ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ 81 ہزار 102 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 12 ہزار 478 ٹن بلک کارگو اور 13 ہزار 547 ٹن مائع کارگو ہینڈل کیا گیا۔
رپورٹنگ کے دوران بندرگاہ پر 14 جہاز لنگرانداز رہے جبکہ سات جہاز روانہ ہوئے۔ مزید سات جہاز آؤٹر پورٹ لمٹ (او پی ایل) پر انتظار کررہے تھے۔
بندرگاہی حکام نے مزید بتایا کہ 30 اور 31 اکتوبر 2026 کے دوران 23 جہازوں کی آمد جبکہ تین جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔
کنٹینرائزڈ، خشک بلک اور مائع کارگو کی مسلسل آمدورفت پاکستان کی بحری تجارت اور سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں کراچی بندرگاہ کے کلیدی کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ کے پی ٹی قومی تجارت کو سہولت فراہم کرنے اور بحری رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے کارگو کی مؤثر ہینڈلنگ، جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت اور قابلِ اعتماد بندرگاہی خدمات یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے۔