دنیا
امریکی اور برازیلی وزرائے خارجہ کی آئندہ چند ہفتوں میں ملاقات پر اتفاق
- روبیو اور ویرا نے اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر مختصر بالمشافہ گفتگو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویرا نے آئندہ چند ہفتوں میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق روبیو اور ویرا نے جمعے کو اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر مختصر بالمشافہ گفتگو کی۔
بلومبرگ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دسمبر میں میامی میں ہونے والی جی 20 سربراہی کانفرنس سے قبل دوبارہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔