پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 (پی ایم آئی ایف 26) کے انعقاد سے قبل وزارت خارجہ میں وفاقی دارالحکومت میں مقیم سفیروں اور سفارتکاروں کے لیے ایک بریفنگ سیشن منعقد کیا گیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) اور اقتصادی سفارت کاری کے ایڈیشنل سیکرٹری سفیر ابرار ہاشمی نے سیشن کا آغاز کیا۔
اس موقع پر پٹرولیم ڈویژن کے سپیشل سیکرٹری مرزا ناصر الدین مشہود احمد، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک اور ان کی ٹیم نے شرکا کو بریفنگ دی۔
سیشن کے دوران پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے اغراض و مقاصد، اہم موضوعاتی اجلاسوں، پروگرام کے خدوخال، مقام، رجسٹریشن اور شرکت کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں وزراء، سفارتکاروں، سرمایہ کاروں اور صنعتی شعبے کے رہنمائوں کی شرکت، نمائش اور حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) اور حکومت سے کاروباری شعبے (جی ٹو بی) کے درمیان روابط اور تعاون کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی گئی۔