کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 51 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3980 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 51 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3980 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5100 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4373 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 238 روپے کی کمی سے 5530 روپے ہوگئی۔