دنیا
امریکا اور آسیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں، ہیگسیتھ
- واشنگٹن آسیان ممالک کے ساتھ ان کے اپنے حالات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کے لیے تیار اور آمادہ ہے، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بدھ کو کہا کہ امریکا ایشیا پیسیفک خطے میں اپنے اتحادیوں کے مشترکہ اور واضح مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔
فلپائن کے شہر سیبو میں علاقائی وزرائے دفاع سے خطاب کرتے ہوئے ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا اور جنوب مشرقی ایشیا میں اس کے اتحادی دفاعی تعاون کے ایک فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن آسیان ممالک کے ساتھ ان کے اپنے حالات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کے لیے تیار اور آمادہ ہے۔