مارکٹس
خام تیل اور ڈالیان سویا آئل مہنگا ہونے سے پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ
- پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت 21 رنگٹ اضافے سے 4,722 رنگٹ فی میٹرک ٹن ہوگئی
ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودوں کی قیمتوں میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اضافہ ہوا۔ اس سے قبل مسلسل دو سیشنز میں قیمتیں گر گئی تھیں۔
خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ڈالیان میں سویا آئل کے مضبوط رجحان نے مارکیٹ کو سہارا دیا، تاہم پام اولیئن اور شکاگو میں سویا آئل کی قیمتوں میں کمزوری نے اضافے کو محدود رکھا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جنوری کی ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت ابتدائی کاروبار کے دوران 21 رنگٹ، یعنی 0.45 فیصد اضافے سے 4,722 رنگٹ (1,155.37 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئی۔