دنیا
سعودی شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- جاں بحق ہونے والوں میں ایک سعودی اور ایک بھارتی شہری شامل
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے جمعرات کو بتایا کہ ملک کے مشرقی شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کی شام ہونے والے حملے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
اتھارٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک سعودی شہری اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت معمولی سے لے کر تشویش ناک تک ہے۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ حملے سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن بحال ہوگیا ہے اور فضائی ٹریفک معمول پر آگئی ہے۔