✕
کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 4120 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 4120 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 27 روپے کی کمی سے 6207 روپے ہوگئی۔