کاروبار اور معیشت
چاندی 108، سونا 2800 روپے مہنگا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 4181 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 4181 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2401 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 108 روپے کے اضافے سے 6256 روپے ہوگئی۔