✕
دنیا

کیف پر روسی حملے، ایک شخص ہلاک، توانائی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا

  • یہ تازہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب روس اس سے قبل بھی یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا چکا ہے
شائع اپ ڈیٹ

روس کے فضائی حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ توانائی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے بدھ کو بتایا کہ روس کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملہ صبح کے اوقات میں جاری تھا۔

یہ تازہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب روس اس سے قبل بھی یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا چکا ہے اور موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی حرارت کی فراہمی کا موسم قریب آرہا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے عینی شاہدین نے بتایا کہ کیف میں رات کے دوران ہونے والے حملوں کو فضائی دفاعی نظام کی جانب سے روکنے کی کوششوں کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب روس کے دریائے وولگا کے کنارے واقع شہر بالاکوو میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ علاقائی گورنر نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی۔ روس نے 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا۔