✕
کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ، چاندی مستحکم

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4183 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4183 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 6,532 روپے پر مستحکم رہی۔