دنیا
یمن کے حوثیوں کی ایئرلائنز اور مسافروں کو سعودی ہوائی اڈے استعمال نہ کرنے کی تنبیہ
- حوثیوں نے کہا کہ سعودی عرب حملوں کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ہے
یمن کے حوثیوں نے ایک بار پھر ایئرلائنز اور مسافروں کو سعودی ہوائی اڈے استعمال نہ کرنے کی تنبیہ دیدی۔
یمن کے حوثیوں نے اتوار کو ایئرلائنز، ہوائی اڈوں کے عملے اور مسافروں کو سعودی عرب کے ہوائی اڈے استعمال نہ کرنے کی تنبیہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس انتباہ کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ حوثیوں نے کہا کہ سعودی عرب حملوں کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ہے۔ یہ بیان ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا، جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔