✕
دنیا

بھارتی پولیس نے کاکروچ موومنٹ کے بانی ابھیجیت دیپکے کو حراست میں لے لیا

  • یہ کارروائی نوجوانوں کی تحریک کے احتجاج سے قبل کی گئی جس میں ملک کے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا جانا تھا، پارٹی
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ہفتے کو کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو حراست میں لے لیا۔

پارٹی کے مطابق یہ کارروائی نوجوانوں کی تحریک کے احتجاج سے قبل کی گئی، جس میں ملک کے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا جانا تھا۔

قبل ازیں بھارتی ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا تھا کہ ممبئی سے نئی دہلی پہنچنے پر پولیس اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر ابھیجیت دیپکے سے ملاقات کی اور انہیں جنتر منتر پر احتجاج منسوخ کرنے کو کہا کیونکہ حکام نے مظاہرے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

تحریک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما سورَو داس اور اشوتوش رانکا کو بھی طیارے کی لینڈنگ کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔