کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 روپے کا بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4184 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4184 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے کے اضافے سے 6512 روپے ہوگئی۔