دنیا
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما نے جولائی تک انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا، فنانشل ٹائمز
- ماریا کورینا ماچاڈو نے واشنگٹن کی نگرانی میں وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل آمدن کے شفاف استعمال پر بھی زور دیا
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے اگلے سال انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی تک انتخابات کی تیاری کے لیے کافی وقت موجود ہے۔ یہ رپورٹ فنانشل ٹائمز نے جمعے کو دی۔
ماریا ماچاڈو نے اخبار کو انٹرویو میں وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کے انتظام میں شفافیت پر بھی زور دیا۔ اس آمدن کی نگرانی واشنگٹن کر رہا ہے۔
گزشتہ سال نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریا ماچاڈو نے کہا کہ امریکی حکومت اور وینزویلا کے عوام اس بات پر متفق ہیں کہ اس عمل کو پائیدار بنانے اور حقیقی کامیابی حاصل کرنے کا واحد راستہ وینزویلا کو ایک مستحکم جمہوریت میں تبدیل کرنا ہے۔