✕
کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ، چاندی سستی ہوگئی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے سے 4125 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے سے 4125 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار36 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کی کمی سے 6368 روپے ہوگئی۔