✕
کھیل

رونالڈو کا جذباتی ریٹائرمنٹ کے بعد میسی کو زبردست خراج تحسین

  • میسی نے ارجنٹائن کو 2022 ورلڈ کپ اور 2021، 2024 کوپا امریکا ٹائٹلز جتوائے تھے
شائع اپ ڈیٹ

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی عظیم ترین حریفوں میں شمار ہونے والی اپنی اور لیونل میسی کی رقابت کو ایک طرف رکھتے ہوئے ارجنٹائنی اسٹار کو خراج تحسین پیش کیا۔ میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے جذباتی ریٹائرمنٹ کے بعد کہا تھا کہ انہیں قومی ٹیم کی نمائندگی کی کمی پہلے ہی محسوس ہونے لگی ہے۔

39 سالہ میسی نے منگل کو ارجنٹائن کی جانب سے آخری میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بینن کے خلاف 3-0 کی فتح میں ایک گول کیا اور دو گولوں میں معاونت کی۔ بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد شائقین نے ان کے الوداعی میچ کو یادگار بنا دیا۔

میسی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ارجنٹائن کی نیلی اور سفید جرسی پہننا انہیں پہلے ہی یاد آرہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے۔ انہوں نے اپنے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کو خوشیوں اور کچھ غم سے بھرپور ناقابل یقین سفر قرار دیا۔