✕
کاروبار اور معیشت

والنٹری پینشن اسکیم کے تحت پیسو ایکویٹی سب فنڈ متعارف

  • پینشن فنڈ منیجرز یکم جنوری 2027 سے پیش کریں گے، ایس ای سی پی
شائع اپ ڈیٹ

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے والنٹری پینشن اسکیم کے تحت ’’پیسو ایکویٹی سب فنڈ‘‘ متعارف کروا دیا ہے جسے پینشن فنڈ منیجرز یکم جنوری 2027 سے پیش کریں گے۔ اس کا مقصد پینشن بچت کنندگان کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا ایک سادہ اور کم لاگت آپشن فراہم کرنا ہے۔

یہ فنڈ موجودہ ایکویٹی، ڈیٹ اور منی مارکیٹ سب فنڈز کے ساتھ لازمی طور پر پیش کیا جائے گا جس سے بچت کنندگان کو ایکٹیو اور پیسو ایکویٹی فنڈز کے درمیان چوائس ملے گی۔

فنڈ منیجرزاس فنڈ کا انتظام براہ راست مارکیٹ انڈیکس کو ٹریک کرکے یا پی ایس ایکس میں لسٹڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کے ذریعے سنبھال سکتے ہیں۔

ای ٹی ایف پر مبنی آپشن کی سالانہ مینجمنٹ فیس زیادہ سے زیادہ 0.75 فیصد ہوگی۔

دوہری فیس سے بچنے کے لیے اپنی ہی اثاثہ جات کی منیجمنٹ کمپنی کے ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری پر کوئی اضافی مینجمنٹ فیس لاگو نہیں ہوگی۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ پیسو ایکویٹی سب فنڈز کا اجرا پینشن بچت کنندگان کو اپنے ریٹائرمنٹ اثاثوں کے بہتر انتظام کی سہولت دے گا۔ یہ اصلاحات والنٹری پینشن سسٹم میں وسعت اور طویل المدتی بچتوں کو مستحکم بنانے میں اہم ثابت ہوں گی۔