✕
دنیا

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل، نومبر کے سخت مقابلے والے انتخابات کیلئے مہم شروع

  • پارلیمنٹ کا آخری اجلاس 23 ستمبر کو ہوا تھا، جبکہ عام انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ جمعرات کو تحلیل کردی گئی، جس کے ساتھ ہی اگلے ماہ ہونے والے قومی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ انتخابات میں حکمران سینٹر رائٹ اتحاد اور لیبر پارٹی کی قیادت میں بائیں بازو کے اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

پارلیمنٹ کا آخری اجلاس 23 ستمبر کو ہوا تھا، جبکہ عام انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی، معاشی انتظام اور عوامی خدمات کو مرکزی موضوعات بنایا ہے۔

رواں ہفتے جاری ہونے والے ون نیوز ویریان کے سروے کے مطابق لیبر کی قیادت میں بائیں بازو کا ممکنہ اتحاد 65 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتا ہے، جبکہ موجودہ نیشنل، ایکٹ اور نیوزی لینڈ فرسٹ کے اتحاد کو 59 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں جرمن طرز کے مخلوط متناسب نمائندگی کے انتخابی نظام کے باعث گزشتہ تین دہائیوں سے اتحادی حکومتیں معمول بن چکی ہیں، جس سے چھوٹی جماعتوں کو حکومت سازی میں اہم کردار ملتا ہے۔

کچھ سروے کے مطابق ایک دہائی پرانی سینٹرسٹ اپرچیونٹی پارٹی اس بار فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے۔ بیرون ملک ووٹنگ 21 اکتوبر جبکہ قبل از وقت ووٹنگ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔