مارکٹس
فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کے اضافے سے 4191 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کے اضافے سے 4191 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار336 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 6,578 روپے ہوگئی۔