کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4148 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4148 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 12800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 6558 روپے ہوگئی۔