✕
دنیا

جنوبی افریقہ شراب خانے میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک، پولیس کا ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن

  • ہنگامی طبی امدادی ٹیموں نے تمام 17 متاثرین کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی افریقی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں واقع وڈیلا ٹاؤن شپ میں ایک شراب خانے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد 17 افراد کی ہلاکت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • جنوبی افریقی پولیس سروس کے مطابق ہنگامی طبی امدادی ٹیموں نے تمام 17 متاثرین کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ اطلاعات کے مطابق مشتبہ افراد اے کے-47 رائفلز اور پستولوں سے مسلح تھے۔