دنیا
متحدہ عرب امارات نے ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کردیں
- امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایئرلائنز کی متحدہ عرب امارات آمد و رفت معطل
متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے ایرانی ایئرلائنز کی ملک آنے اور یہاں سے روانہ ہونے والی پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کردی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ دنیا بھر میں مختلف ہوائی اڈوں کے استعمال کے معاملے پر ایرانی ایئرلائنز کے خلاف امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔