✕
مارکٹس

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی بڑی کمی

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 56 ڈالر کی کمی سے 4,258 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 56 ڈالر کی کمی سے 4258 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4,801 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 171 روپے کی کمی سے6,837 روپے ہوگئی۔