✕
کاروبار اور معیشت

پام آئل مسلسل چوتھے سیشن میں گرگیا

  • ذخائر بڑھنے کے خدشات، کمزور طلب نے مارکیٹ دباؤ میں ڈال دی
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کی قیمت بدھ کو ایک فیصد سے زائد گر گئی جو مسلسل چوتھے سیشن میں کمی ہے کیونکہ ذخائر میں اضافے اور کمزور طلب کے امکانات نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا ہے۔

ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دسمبر ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ دوپہر کے وقفے تک 71 رنگٹ، یعنی 1.48 فیصد کمی کے ساتھ 4,739 رنگٹ (1,163.80 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔

سیلانگور میں قائم بروکریج فرم پلینڈنگ بیستاری کے ڈائریکٹر پارامالنگم سوپرامانیم نے کہا کہ مارکیٹ اس امر سے بخوبی آگاہ ہے کہ ستمبر کے اختتام تک پام آئل کے اختتامی ذخائر بڑھ کر 30 لاکھ میٹرک ٹن یا اس سے کچھ زیادہ ہوجانے کا امکان ہے جس کی بنیادی وجہ پیداوار میں دو ہندسوں کا اضافہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلب بھی بدستور کمزور ہے اور مارکیٹ ان دونوں اہم عوامل کے اثرات سے بچ نہیں سکتی۔