✕
دنیا

پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر نے اپنے دفاع کے لیے ریاض کے حق کی حمایت کردی

  • چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے حق دفاع اور بحری جہاز رانی کے تحفظ کی حمایت کرتے ہوئے امن کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی قانون کے مطابق سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے اور یمن کے حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں خطے میں بحری جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والے اجلاس کے بعد وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری تنازعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار حل کے حصول کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔ انہوں نے استحکام اور امن کے قیام کی کوششوں میں یمن کی حکومت کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔