کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی مزید کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 62 روپے کی کمی سے 7038 روپے ہوگئی۔