✕
کاروبار اور معیشت

پیٹرول 4 روپے 61 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

  • حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے مقرر کردی گئی جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا.

ڈیزل کی سابقہ ایکس ڈپو قیمت 424.04 روپے فی لٹر جب کہ پیٹرول کی قیمت 389.14 روپے فی لٹر تھی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں، بالخصوص پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متفرق اخراجات میں تبدیلی کے باعث ناگزیر ہوا۔

نئی قیمتیں منگل 22 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔