✕

سعودی سول ڈیفنس نے ہفتے کو دارالحکومت ریاض اور اس کے مشرق میں واقع شہر الخرج میں ممکنہ خطرے کے حوالے سے دوسری مرتبہ الرٹ جاری کرنے کے بعد اب خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا۔ یہ پیشرفت خلیجی ملک پر حوثیوں کے حملوں میں اضافے کے دوران سامنے آئی ہے۔

الرٹ جاری کیے جانے کے بعد یہ دارالحکومت ریاض میں پہلا موقع تھا کہ پڑوسی ملک یمن میں موجود حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت لائی گئی۔

رائٹرز کے ایک صحافی نے ریاض کے العلیا علاقے میں دو دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

یہ الرٹس حوثیوں کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے جنہوں نے کہا تھا کہ گروپ نے یمنی دارالحکومت صنعا میں نامعلوم مجرمانہ کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے اس کا الزام سعودی عرب پر عائد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔

حوثیوں کے بیان پر سعودی حکومت کے میڈیا دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔