✕
پاکستان

وزیراعظم کی 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں کو ایندھن ریلیف اسکیم میں شامل کرنے کی ہدایت

یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے ایندھن ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے اہل ہوں گے، وزیراعظم آفس سے جاری بیان
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو وزیراعظم کی ایندھن ریلیف اسکیم میں فوری طور پر شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے ایندھن ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

اس ہدایت کے تحت 20 سال تک پرانی موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے چلانے والے مالکان اور ڈرائیور اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزیراعظم نے ایندھن ریلیف اقدام کے تحت مزید افراد کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے یہ خصوصی ہدایات جاری کیں۔