✕
کھیل

ریٹائرڈ ٹینس لیجنڈ نڈال نمائشی میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے

  • رافیل نڈال اپنی اکیڈمی کی دسویں سالگرہ کی تقریب میں نمائشی میچوں کے لیے دوبارہ کورٹ میں اتریں گے
شائع اپ ڈیٹ

اسپین کے ریٹائرڈ ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال اپنی اکیڈمی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی مرتبہ شائقین کے سامنے دوبارہ ٹینس کورٹ میں اتریں گے۔

رافا نڈال اکیڈمی نے بدھ کو تصدیق کی کہ 40 سالہ نڈال، جنہوں نے شاندار کیریئر کے دوران 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے کے بعد نومبر 2024 میں ریٹائرمنٹ لی تھی، چند نمائشی میچوں میں حصہ لیں گے۔

اکیڈمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نڈال اپنے آبائی شہر ماناکور، مالورکا میں ’’کھیل کے بڑے ناموں کے ساتھ نمائشی میچوں کی ایک سیریز‘‘ میں حصہ لیں گے۔

دیگر کھلاڑیوں کے نام آنے والے دنوں میں ظاہر کیے جائیں گے، اور ان میں ’’نڈال کے وہ حریف اور دوست شامل ہوں گے جو ان کے پورے کیریئر کے دوران ان کے ساتھ رہے ہیں۔‘‘

کلے کورٹ کے ماہر نڈال نے 20 سال سے زائد عرصے پر محیط شاندار کیریئر کے دوران فرنچ اوپن کا ٹائٹل 14 مرتبہ جیتا۔