انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر آگیا
- پاکستان نے اپنی گزشتہ 20 ٹیسٹ میچوں میں صرف 7 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ طویل عرصے سے جاری ناقص کارکردگی نے ٹیم کی رینکنگ کو شدید متاثر کیا ہے۔
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں وائٹ واش کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی بدترین پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور پہلی بار نویں نمبر پر آ گئی ہے۔
تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں شکست کے بعد پاکستان ایک درجے تنزلی کے ساتھ 10 رینکڈ ٹیموں میں نویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ پوزیشن پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ٹیسٹ رینکنگ کی بدترین پوزیشن ہے۔
پاکستان نے اپنی گزشتہ 20 ٹیسٹ میچوں میں صرف 7 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ طویل عرصے سے جاری ناقص کارکردگی نے ٹیم کی رینکنگ کو شدید متاثر کیا ہے۔
قومی ٹیم اپنی گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز میں سے 6 میں وائٹ واش کا سامنا بھی کر چکی ہے، جس کے باعث کھیل کے طویل فارمیٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر مزید سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف حالیہ وائٹ واش نے پاکستان کو ایک اور دھچکا پہنچایا اور ٹیم پہلی بار نویں نمبر پر چلی گئی۔
پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے آئندہ سیریز میں بہتر نتائج حاصل کرنا ہوں گے۔