✕
کاروبار اور معیشت

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی ترسیلات 13.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

  • اگست میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 85 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آرڈی اے) کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 13.90 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اگست میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 259 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعدستمبر 2020ء سے لیکراب تک ان اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 13.906ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طورپر2.203 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

اگست کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 85 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا۔

سمندر پاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 716ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.332ارب ڈالر اور روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ میں 166ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔