✕
دنیا

ژاپوریژیا نیوکلیئر پلانٹ کی مرمت کیلئے مقامی جنگ بندی نافذ، آئی اے ای اے

  • یوکرین میں واقع روس کے زیرِ کنٹرول جوہری پاور پلانٹ کو 20 اگست سے بیرونی بجلی کی فراہمی منقطع ہے
شائع اپ ڈیٹ

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ثالثی میں طے پانے والی مقامی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد ژاپوریژیا نیوکلیئر پلانٹ کو بیرونی بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے مرمت کا کام ممکن بنانا ہے۔

یوکرین میں واقع روس کے زیرِ کنٹرول جوہری پاور پلانٹ کو 20 اگست سے بیرونی بجلی کی فراہمی منقطع ہے اور اس کے اہم حفاظتی نظاموں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہنگامی ڈیزل جنریٹرز پر انحصار کیا جارہا ہے۔

جوہری پاور پلانٹ میں ڈیزل ایندھن کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں اور اگر بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوئی یا مزید ڈیزل پلانٹ تک نہ پہنچایا گیا تو چند دنوں میں پلانٹ کے مکمل بلیک آؤٹ کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے بتایا کہ علاقے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے بعد یوکرینی ٹیکنیشنز ہفتے کی شام بجلی کی لائنوں کی مرمت شروع کریں گے۔