مارکٹس
پام آئل کے نرخوں میں 0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ
- خام تیل کی کمزور قیمتوں اور شکاگو سویا آئل میں کمی نے اضافے کو محدود رکھا
ملائیشین پام آئل فیوچرز گزشتہ سیشن میں کمی کے بعد جمعرات کو دوبارہ بڑھ گئے جسے حریف دالیان آئلز کی مضبوطی سے سہارا ملا، تاہم خام تیل کی کمزور قیمتوں اور شکاگو سویا آئل میں کمی نے اضافے کو محدود رکھا۔
بورسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں نومبر کی ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار کے دوران 26 رنگٹ یا 0.52 فیصد اضافے سے 4,984 رنگٹ (1,235.19 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔