انگلینڈ کے کپتان روٹ نے ایل بی ڈبلیو رن آؤٹ سے متعلق خدشات مسترد کردیے
- 14,208 رنز کے ساتھ انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، آل ٹائم فہرست میں سچن ٹنڈولکر 15,921 رنز کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اپنی حالیہ خراب کارکردگی پر تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل مرحلے سے نکلنے کا راستہ تلاش کرلیں گے۔ روٹ اپنی آخری 12 اننگز میں 9 مرتبہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوچکے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 14,208 رنز بنانے والے 35 سالہ روٹ آل ٹائم فہرست میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر (15,921 رنز) کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ تاہم رواں ہوم سیزن میں وہ صرف دو مرتبہ نصف سنچری کا ہندسہ عبور کرسکے ہیں۔
روٹ نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ وہ طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمیشہ مشکلات کا حل تلاش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان کے مطابق 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز اور تقریباً 15 سال کیریئر اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ مشکل حالات سے نمٹنا جانتے ہیں۔
روٹ کے یہ ریمارکس لارڈز میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد سامنے آئے، جہاں وہ دونوں اننگز میں بالترتیب 4 اور 24 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو کامیابی کا جشن ذمہ داری سے منانے کی ہدایت بھی کی۔