دنیا
روس کے گیس پلانٹ میں آتشزدگی، 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک
- پلانٹ کی پریس سروس نے بتایا کہ منگل کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
روس کے مشرق بعید کے علاقے آمور میں گیس کیمیکل کمپلیکس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 6 چینی شہری شامل ہیں، جبکہ چین سے تعلق رکھنے والے مزید 9 کارکن لاپتا ہیں۔ پلانٹ کے ٹیلی گرام چینل کے ذریعے واقعہ کی اطلاع دی گئی ہے۔
پلانٹ کی پریس سروس نے بتایا کہ منگل کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔