✕
مارکٹس

بینک اسلامی کے ڈپازٹس پہلی بار 700 ارب روپے کی سطح عبور کرگئے

  • پہلی ششماہی میں قبل از ٹیکس منافع 4.31 ارب روپے ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

بینک اسلامی نے 2026 کی پہلی ششماہی میں 4.31 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) رپورٹ کیا ہے۔ بینک کے ڈپازٹس پہلی بار 700 ارب روپے کی سطح عبور کرگئے جو سالانہ بنیادوں پر 11.1 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے اور بینکنگ خدمات پر صارفین کے مسلسل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

2026 کی پہلی ششماہی میں بینک کا کرنٹ اکاؤنٹس اور سیونگ اکاؤنٹس (CASA) تناسب بہتر ہوکر 77 فیصد سے زائد ہوگیا جبکہ مجموعی فنانسنگ بڑھ کر 338.6 ارب روپے ہوگئی۔ زیرِ جائزہ مدت کے دوران بینک کی مجموعی آمدن 20.5 ارب روپے رہی جو بینک کے متنوع فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی جانب سے مستحکم مالیاتی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔

رواں سال کے آغاز میں بینک اسلامی کو یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز کی جانب سے پاکستان کا بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینک قرار دیا گیا جو اس کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور صارفین کو آسان اور سہل بینکاری تجربہ فراہم کرنے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ یہ مسلسل دوسری مرتبہ ہے کہ بینک کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، اس سے قبل 2025 میں اسے بہترین اسلامی بینک قرار دیا گیا تھا۔

بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کے علمبردار کی حیثیت سے ہمارا مشن اسلامی بینکاری کو صارفین کے لیے آسان اور قابلِ رسائی بنانا اور اسے ہر فرد کے لیے بینکاری کا ترجیحی انتخاب بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مالی کارکردگی ہمارے شراکت داروں اور صارفین کے مسلسل اعتماد اور تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور ہم اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ ربا سے انسانیت کو نجات کے اپنے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔

ملک بھر میں 550 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ بینک ریٹیل بینکاری، کیش مینجمنٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ، تجارت اور ہوم ریمیٹنس کے شعبوں میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026