✕
مارکٹس

ڈیزل کی قیمت میں 1.64 روپے، پٹرول میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ

  • نئی قیمتیں جمعہ، 21 اگست کیلئے موثر ہوں گی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 1.64 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، نئی قیمتیں جمعہ 21 اگست کیلئے موثر ہوں گی۔

وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کو حکومت کے پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں نظرثانی کی۔

پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 337.51 روپے سے بڑھ کر 337.78 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 1.64 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 363.06 روپے سے بڑھ کر 364.70 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتیں کل تک نافذ رہیں گی، جو حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل نظرثانی کے معمول کے مطابق ہے۔

گزشتہ بدھ کو ہونے والے جائزے میں حکومت نے ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 32.63 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔