✕
دنیا

یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ

  • حوثیوں نے سعودی عرب پر ڈرون کے ذریعے دو حملے کیے
شائع اپ ڈیٹ

یمن کے حوثیوں نے جمعرات کو سعودی عرب پر دو ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق ایک حملے میں نجران ایئرپورٹ پر ایک حساس تنصیب جبکہ دوسرے میں نجران میں آرامکو کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے فوری طور پر ان حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔