کھیل
سبالینکا سنسناٹی اوپن سے باہر، سارا بیجلیک کی کیریئر کی سب سے بڑی فتح، پال نے زویریو کو اپ سیٹ کردیا
- زویریو نے پہلا سیٹ جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں 3-4 سے پیچھے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کی یو ایس اوپن ٹائٹل کے دفاع کی تیاریوں کو بڑا دھچکا لگا، جب وہ سنسناٹی اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی سارا بیجلیک سے شکست کھا گئیں۔
سارا بیجلیک نے سبالینکا کو 7-6(7)، 6-4 سے ہرا کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فتح حاصل کی۔ وہ پہلے سیٹ کے ٹائی بریک میں 1-5 اور دوسرے سیٹ میں 1-4 سے پیچھے تھیں، لیکن شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ 20 سالہ بیجلیک کی ٹاپ 10 کھلاڑی کے خلاف یہ پہلی فتح ہے۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ میڈیسن کیز سے ہوگا۔
دوسری جانب امریکی ٹومی پال نے جرمنی کے عالمی نمبر تین الیگزینڈر زویریو کو 4-6، 7-6(6)، 6-4 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنالی۔ بارش کے باعث میچ تقریباً 90 منٹ رکا، جس کے بعد پال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔