✕
دنیا

ایران کی جانب سے دو بیلسٹک میزائل داغے گئے، متحدہ عرب امارات کا دعویٰ

  • اماراتی حکام کے مطابق ایک میزائل اس کی علاقائی حدود کے اندر جبکہ دوسرا حدود سے باہر گرا
شائع اپ ڈیٹ

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے منگل کے روز کہا ہے کہ اس نے ایران سے خلیجی ملک کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا ہے۔

وزارت کے مطابق ایک میزائل اماراتی علاقائی پانیوں کے اندر جبکہ دوسرا علاقائی پانیوں سے باہر گرا۔ وزارت نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی تیاری کا بھی اعادہ کیا۔

ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

اس سے قبل منگل کو متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے میزائل حملے کے خطرے سے متعلق پہلے جاری کیے گئے انتباہ کے بعد موبائل فون پر پیغام بھیجا کہ صورتحال محفوظ ہے اور شہری معمول کی سرگرمیاں بحال کردیں۔