✕
کھیل

ولیمز بہنوں کی ڈبلز میں واپسی، سنسناٹی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست

  • امریکا کی سرینا اور وینس ولیمز کو یوکرین کی مارٹا کوستیُک اور امریکی پیٹن اسٹرنز نے 2-6، 6-1، (10-8) سے دھول چٹائی
شائع اپ ڈیٹ

سرینا اور وینس ولیمز نے 2022 کے بعد پہلی بار ڈبلز کورٹ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا، تاہم سنسناٹی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ولیمز بہنوں کو یوکرین کی مارٹا کوستیُک اور امریکی پیٹن اسٹرنز نے 2-6، 6-1، (10-8) سے شکست دی۔ فیصلہ کن ٹائی بریکر میں ولیمز بہنیں ایک موقع پر 0-6 سے پیچھے تھیں، لیکن انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا۔ تاہم وینس کی ڈبل فالٹ نے ان کی شکست یقینی بنا دی۔

سرینا نے کہا کہ میچ کے دوران ان کا کچھ ’’زنگ‘‘ اترا ہے اور دوبارہ کورٹ پر کھیلنا بہت اچھا لگا۔ولیمز بہنوں نے اپنے کیریئر میں 14 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹلز جیتے ہیں، جن میں ومبلڈن کے چھ ٹائٹلز اور تین اولمپک طلائی تمغے شامل ہیں۔

دونوں نے آخری بار 2022 یو ایس اوپن میں ساتھ ڈبلز کھیلا تھا۔ اس سال ومبلڈن میں بھی انہیں ڈبلز مقابلے میں شرکت کرنا تھی، تاہم سرینا کے گھٹنے کی انجری کے باعث وہ دستبردار ہوگئیں۔

46 سالہ وینس نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے دوبارہ ڈبلز کورٹ میں واپسی کی منتظر تھیں۔ سنسناٹی کے سنگلز مقابلے میں وینس کو کولمبیا کی ایمیلیانا آرانگو نے 6-2، 6-2 سے شکست دی۔