✕
دنیا

ہنگری میں پولش بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک، 10 زخمی

  • سرکاری خبر رساں ادارے ایم ٹی آئی کے مطابق بس میں 57 مسافر اور 2 ڈرائیور سوار تھے۔
شائع اپ ڈیٹ

ہنگری کے مشرقی علاقے میں رات کے وقت ایک شاہراہ پر پولینڈ کی بس الٹنے کے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہوگئے، ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار نے اتوار کی صبح فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا۔

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح مشرقی ہنگری کے شہر میزؤکیرشٹیش کے قریب بس ایک کھائی میں جاگری اور الٹ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس شاہراہ پر شہر نائرے گیہازا کی جانب جارہی تھی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایم ٹی آئی کے مطابق بس میں 57 مسافر اور 2 ڈرائیور سوار تھے۔

پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ پولینڈ میں رجسٹرڈ ایک بس نائرے گیہازا کی جانب ایم تھری موٹروے پر سفر کرتے ہوئے سڑک کے سیدھے حصے سے پھسل کر کھائی میں جاگری اور الٹ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق امکان ہے کہ ڈرائیور کو نیند آگئی تھی۔‘‘

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے اور کئی دیگر زخمی ہوئے، جبکہ بس ڈرائیور کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔