کاروبار اور معیشت
حکومت نے جی پی فنڈ کی بچتوں پر منافع کی شرح کم کردی
- منافع کی شرح گزشتہ مالی سال کی 12.46 فیصد سے کم کرکے 12.05 فیصد مقرر
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) کی بچتوں پر منافع کی شرح گزشتہ مالی سال کی 12.46 فیصد سے کم کرکے 12.05 فیصد مقرر کردی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق جنرل پروویڈنٹ فنڈ سمیت اسٹیٹ پروویڈنٹ فنڈ پر نظرثانی شدہ مارک اپ شرح پر عملدرآمد کے لیے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
جی پی فنڈ پر منافع کی شرح مالی سال 2023-24 میں 13.97 فیصد تھی جسے مالی سال 2024-25 میں کم کرکے 12.46 فیصد اور پھر مالی سال 2025-26 میں مزید گھٹا کر 12.05 فیصد کردیا گیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026