کاروبار اور معیشت
حکومت نے محمد علی ملک کو اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کردیا
- مرکزی بینک بدلتے ہوئے معاشی حالات کے تناظر میں زری پالیسی، بینکاری شعبے کے ضابطہ کار اور مالیاتی استحکام کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے
وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا ڈپٹی گورنر پانچ سال کی مدت کے لیے فوری طور پر مقرر کردیا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی شق 11 اے (2) کے تحت کی گئی ہے، جس میں 2022 میں ترمیم کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو فوری طور پر پانچ سال کی مدت کے لیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا ہے۔
ان کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مرکزی بینک بدلتے ہوئے معاشی حالات کے تناظر میں زری پالیسی، بینکاری شعبے کے ضابطہ کار اور مالیاتی استحکام کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کے انٹرنل فنانس ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس پر ڈپٹی سیکریٹری آمنہ شبیر کے دستخط ہیں۔