کھیل

ٹریوس ہیڈ مسلسل دوسری بار آسٹریلیا کے بہترین کرکٹر قرار

  • اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 153 ووٹ حاصل کیے
شائع اپ ڈیٹ

اسٹار آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے مسلسل دوسری بار آسٹریلیا کا اعلیٰ ترین کرکٹ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے الیکس کیری کو معمولی فرق سے پیچھے چھوڑتے ہوئے ایلن بارڈر میڈل جیت لیا۔

اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 153 ووٹ حاصل کیے جو وکٹ کیپر اور ساؤتھ آسٹریلیا کے ساتھی کھلاڑی الیکس کیری سے ایک ووٹ زیادہ اور فاسٹ بولر مچل اسٹارک سے تین ووٹ زیادہ تھے۔

پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ساتھی کھلاڑیوں، میڈیا نمائندوں اور امپائرز کرتے ہیں جبکہ ایوارڈز جمعہ کی شام برسبین میں منعقدہ تقریب میں پیش کیے گئے۔

ہیڈ نے 2025-26 کے بین الاقوامی سیزن کے دوران تینوں فارمیٹس میں 30 میچز کھیلے اور 1,437 رنز بنائے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹریوس ہیڈ کی نمایاں کارکردگی پرتھ میں انگلینڈ کے خلاف ایشز ٹیسٹ کے دوسرے روز 83 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگز تھی جس کی بدولت آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اس کے بعد انہوں نے ایشز سیریز میں مزید دو سنچریاں بھی اسکور کیں۔