دنیا
حوثیوں کا سعودی تیل بردار جہاز پر بحیرۂ احمر میں حملے کا دعویٰ
- سعودی حکام کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا
یمن کے حوثیوں نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی عرب کے بحیرۂ احمر کے بندرگاہی شہر ینبع کے ساحل کے قریب ایک سعودی تیل بردار جہاز پر میزائل حملہ کیا۔
سعودی حکام کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کب ہوا۔