کوئٹہ، کوئلہ کان دھماکے میں جاں بحق کان کنوں کی تعداد 34 ہوگئی
- دیگر دو مزدوروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، محمد فہد
بلوچستان میں کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی تعداد 34 ہوگئی۔
ایک پاکستانی عہدیدار کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے علاقے سورینج میں ایک دھماکے نے کان کنی کے کچھ حصوں کو ملبے تلے دبا دیا جس سے کم از کم 34 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر آپریشنز محمد فہد نے بتایا کہ دیگر دو مزدوروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
قبل ازیں صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ دھماکے کے وقت کان میں 36 افراد موجود تھے۔
چیف انسپکٹر آف مائنز محمد عاطف نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں 4,000 فٹ (1,219 میٹر) کی گہرائی میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار عبدالغنی بلوچ نے بتایا کہ میتھین گیس کے شدید دھماکے کے نتیجے میں دو کانوں کو نقصان پہنچا۔
یہ دھماکا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے قریب واقع دور افتادہ علاقے سورنگ میں پیش آیا۔